شاہد خاقان عباسی کی کشمیر ہاؤس میں راجہ فاروق حیدر سے ملاقات ، پانچ اگست کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سابق وزیراعظم پاکستان اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی کشمیر ہائوس آمد۔ سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جناب راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات ۔ 5 اگست 2019 کے ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انہیں پندوریں ترمیم سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس کے ذریعے آزاد کشمیر کے عوام کو دیے گیے حقوق واپس چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جو اُن کی پاکستان میں وزارت عظمی کے دور میں کشمیریوں نے تیرویں ترمیم کے ذریعے حاصل کیے تھے۔ جناب شاہد خاقان عباسی نے ان تحفظات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو اُن کے حقوق ملنے سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان رشتے مضبوط ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان حکومت کے ذمہ داران کو پندرویں ترمیم سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ممبر اسمبلی حافظ احمد رضا قادری بھی اس موقع پر موجود تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں