صدر آزاد کشمیر سے وزیر اعظم کی ملاقات،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (دھرتی نیوز) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی دی جائے گی اور گڈ گورننس قائم کر کے آزادکشمیرمیں بہتری لانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ میرٹ کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے۔اسی طرح آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی میں تیزی لا کر اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے آزادکشمیر میں بہتری آئے گی۔ آزادکشمیر کو ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لئے مل جل کر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں