ضلعی ایلیمنٹری بورڈ پونچھ نے نتائج کا اعلان کر دیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) چیئرمین ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بور ڈ پونچھ و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سردار جمشید خان، کنڑولر ضلعی ایلیمنٹری بورڈ پونچھ ایاز احمد شیراز نے ہمراہ دیگر عملہ غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ایلیمنڑی تعلیمی بورڈ پونچھ جماعت پنجم و جماعت ہشتم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، اعلان کردہ نتائج کے مطابق جماعت پنچم سے پہلی پوزیشن گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول جھانسالمیرہ کے طالب علم حیدر ندیم نے550میں سے 520نمبرات حاصل کرکے پہلی، گورنمنٹ گرلز سکول کھڑانج کی طلبہ اقصیٰ اسحاق نے 515نمبرات لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چوکی نامنوٹہ آمنہ شوکت 514نمبرات لے کر تیسرئے نمبر پر رہیں، جماعت ہشتم کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق گورنمنٹ بوائز سکول نڑ مقدس وانیہ705میں سے708نمبرات لے کر پہلے،گورنمنٹ ہائی سکول جنڈالہ کی طلبہ نور الحیاء706نمبرات لے کر دوسرئے جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈالہ کی ہی طالبہ،مہک مقصود705نمبرات لے کر تیسرئے نمبر پر رہیں،اعلان کردہ نتائج کے مطابق جماعت پنجم میں گورنمنٹ سکولز سے 3856 امیدواران نے اپنے فارم داخلہ بھیجے،جن میں سے 3261 امیدواران پاس جبکہ 595 امیدواران فیل قرار پائے اس طرح جماعت پنجم میں گورنمنٹ سکولز کا نتیجہ 84.57 فیصد رہا جبکہ جماعت پنجم میں پرائیویٹ سکولز سے فارم داخلہ بھیجنے والے امیدواران کی تعداد 246تھی،جن میں سے 135پاس جبکہ 111امیدوار فیل قرار پائے، اس طرح جماعت پنجم میں پرائیویٹ امیدواران کا نتیجہ 54.88فیصد رہاجماعت پنجم میں بطور پرائیویٹ فارم داخلہ فارم بھیجنے والے امیدواران کی تعداد 232تھی،جن میں سے 107پاس جبکہ 125امیدوار فیل قرار پائے،اس طرح پرائیویٹ امیدواران کا نتیجہ 46.12فیصد رہاجماعت پنجم میں مجموعی طور پر 4334امیدواران نے اپنے فارم داخلہ بھیجے۔ جن میں سے 3503امیدواران پاس جبکہ831 امیدوار فیل قرار پائیاس طرح جماعت پنجم کا مجموعی نتیجہ 80.83 فیصد رہاضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ ضلع پونچھ اعلان کردہ نتائج کے مطابق جماعت ہشتم میں گورنمنٹ سکولز سے3031 امیدواران نے اپنے فارم داخلہ بھیجے جن میں سے 2889 امیدواران پاس جبکہ 142 امیدواران فیل قرار پائے اس طرح جماعت ہشتم میں گورنمنٹ سکولز کا نتیجہ95.32 فیصد رہا جبکہ پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات جماعت ہشتم میں پرائیویٹ سکولز سے فارم داخلہ بھیجنے والے امیدواران کی تعداد 253 تھی۔جن میں سے 180پاس جبکہ 73امیدوار فیل قرار پا ئے اس طرح جماعت ہشتم میں پرائیویٹ امیدواران کا نتیجہ 71.15فیصد رہا،جماعت ہشتم میں بطور پرائیویٹ فارم داخلہ فارم بھیجنے والے امیدواران کی تعداد 258تھی۔جن میں سے 161پاس جبکہ 97 امیدوار فیل قرار پائے۔اس طرح پرائیویٹ امیدواران کا نتیجہ 62.40فیصد رہا،جماعت ہشتم میں مجموعی طور پر 3542امیدواران نے اپنے فارم داخلہ بھیجے۔ جن میں سے 3230امیدواران پاس جبکہ 312 امیدوار فیل قرار پائے،اس طرح جماعت ہشتم کا مجموعی نتیجہ 91.19 فیصد رہا، اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ دوران امتحانا ت، مردم شماری سمیت دیگر مسائل جن میں اساتذہ کی ٹریننگ،اداروں کے اند ر امتحانات کی وجہ سے عملہ کی قلت تھی لیکن اس کے باوجود دستیاب عملہ نے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سر انجام دیے، مشکلات کے باوجود حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈو ل کے اندر نتائج کے اعلان پر تمام امتحانی عملہ بشمول ضلعی ایلمینٹری بورڈ کو عملہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھرپور انداز میں اس امتحان کی تکمیل کی ا س موقع پر انہوں نے بوزیشن ہولڈرد طلبہ وطالبات،والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں