عمران خان کی گرفتاری، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی(دھرتی نیوز)سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ مین مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ انڈیکس چار سو پوائنٹس سے زائد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔بروکرز کے مطابق سٹاک مارکیٹ منگل کو پہلے ہی دباؤ کا شکار تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں کسی خاص دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جا رہا تھا تاہم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار نظر آئی اور ایک گھنٹے میں مارکیٹ میں زیادہ گھبراہٹ میں حصص فروخت کیے گئے۔ سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھنے کا امکان ہے جس کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پڑا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں