عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد (دھری نیوز) اسلام آباد کے ایک مقامی تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی ار درج کر لی گئی.یہ ایف آئی ار عمران خان کی جانب سے پارٹی کے ایک جلسے کے دوران پولیس کے بعض افسران اور ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کے‌خلاف نام لے کر دھمکی دینے اور دہشت پھلانے کے الزام میں درج کی گئی ہے،تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں زیر نمبر 407درج ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی اس تقریر سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں