عمران خان گولی لگنے سے زخمی،ایک شخص جاں بحق،مبینہ حملہ آور گرفتار

گجرانوالہ (دھرتی نیوز)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور گولی چلائی گئی ہے۔ عمران خان کو لاہور منتقل کیا گیا ہے.فائرنگ کرنے والے مبینہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا.میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے پاون پر گولی لگی ہے.پولیس ذرائع کے مطابق ایک شخص جاں بحق ہوا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں