غیر سرکاری تنظیم ای یو ڈس انفولیب پر بلجیم اور فرانس میں پابندی عائد

برسلز (دھرتی نیوز)اپنی تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے متنازعہ جانی جانے والی غیر سرکاری تنظیم ای یو ڈس انفولیب( EU (DisinfoLab پر یورپی یونین کے دو ممالک بلجیم اور فرانس میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو یورپی یونین کے رکن ممالک، بنیادی اداروں اور بنیادی اقدار کو نشانہ بنانے والی جدید ترین ڈس انفارمیشن مہموں کی تحقیق اور ان سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔اس تنظیم نے تین سال قبل اپنے قیام کے ساتھ ہی جموں کشمیر کو لے کر اپنی تحقیقاتی رپورٹس چھاپی تھی جسے پاکستان کے سفارتی حلقوں کمیں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔اب مذکورہ تنظیم پر بیلجیم اور فرانس نے پابندی عائد کر دی۔اس رپورٹ میں سیاسی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل اور یورپین پارلیمنٹ میں سرگرم جموں کشمیر کی ایک سب سے معروف سیاسی جماعت کے راہنماؤں پر بعض الزامات عائد کیے گے تھے۔برسلز میں مقیم متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی)کے مرکزی سکریٹری براے امور خارجہ جمیل مقصود کے مطابق اب جبکہ اس تنظیم پر پابندی عائد ہے مظفرآباد میں کچھ لوگ بار بار مذکورہ تنظیم کا نام کے کرپاکستان اور ہندوستان کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔جمیل مقصود کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک خط اعلی یورپی احکام کو لکھا ہے کہ وہ پاکستان سے اس سلسلے میں جواب طلب کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں