غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے،سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور

مظفر آباد (پی آئی ڈی)سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سردار محمد ظفر خان نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف موثر مالیاتی نظام کے تحت اپنے اخراجات عمل میں لارہاہے۔ پچھلے مالی سال کے بجٹ میں جو اہداف مقرر تھے، بعض وجوہات کی وجہ سے پورے نہیں ہو سکے کیونکہ یہ خومختار مالیاتی ادارہ ہے اسے چلانے کے لئے حاصل شدہ وسائل پر ہی انحصار کرنا پڑتاہے۔غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اوقاف مظفر آباداور پونچھ ڈویژن کے آفیسران سے پری بجٹ میٹنگ میں کیا۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ اوقاف سردار طارق محمود بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضلعی آفیسران نے تجاویز بھی پیش کیں۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ آمدن میں اضافہ کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں،ملازمین محنت ولگن سے فرائض انجام دیں، دیانت داری اور شفافیت کو مدنظر رکھیں۔ زائرین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ اوقاف سردار طارق محمود نے مجوزہ بجٹ کے بارے میں سیکرٹری اوقاف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ بجٹ کا تخمینہ 497352000 ہے، انشاء اللہ ہم اپنی پوری توجہ اور محنت سے یہ ٹارگٹ حاصل کر لیں گے، پچھلے بجٹ کی نسبت اس دفعہ آفیسران اور ملازمین کی بھرپور محنت اور لگن سے اپنے فرائض کی انجام دہی سے خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اسی تناسب سے اخراجات بھی ہوئے۔ اس موقع ایکسین اوقاف راجہ منیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف سردار محمد شفیق، معاون ناظم اوقاف مظفر آباد ظہیر احمد قاضی، پبلسٹی آفیسر اوقاف خطیب گردیزی،معاون ناظم ایڈمن راجہ عمران الطاف، منیجر دربار ہا مظفر آباد چوہدری محمد یوسف بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں