فرائض میں غفلت ،محکمہ خوراک کے متعدد افسران کے‌خلاف کارروائی

اسلام آباد(پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نےفوڈ انسپکٹر محکمہ خوراک سدھنوتی لئیق ایوب مرحوم کی فیملی کو ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی پنشن کی ادائیگی نہ کیے جانے پر محکمہ خوراک کے متعلقہ آفیسران اور اہلکاران کو نوکریوں سے فوری معطل کرنے کے احکامات صادر کر دیئے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے محکمہ خوراک کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر لئیق ایوب مرحوم کی فیملی کو پنشن کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائے جائے جبکہ ایک سال سے اس فیملی کو پنشن کی ادائیگی میں لاپرواہی اور غفلت برتنے والے محکمہ خوراک کے افسران اور اہلکاران کو فوری معطل کیا جائے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ممبر قانون ساز اسمبلی نبیلہ ایوب کے چھوٹے بھائی لئیق ایوب مرحوم کی فیملی کو اگر ایک سال سے پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی تو پھر کیا توقع کی جائے کہ محکمہ جات میں عام لوگوں کو با آسانی انصاف مل رہا ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تمام محکمہ جات کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کو فوری طور پر پنشن کی واگزاری یقینی بنائی جائے اور انہوں نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ اس وقت پنشن کے جتنے بھی کیس باقی ہیں ان کو فوری نپٹایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں