فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کے شہر لاہور میں پی ٹی آئی حکومت کےسابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو بدھ کی صبح پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق بدھ کی صبح تقریبا چھ بجے پولیس نے فواد چوہدری کے گھر سے ان کو گرفتار کیا ہے۔فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں دھمکیاں دینے کا الزام لگا کر پولیس کو درخواست دی گئی تھی جس کے بعد تھانہ کوہسار اسلام آباد میں فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں