فٹبال عالمی کپ ،میزبان ملک قطر کو پہلے میچ میں شکست

دوحہ(دھرتی نیوز)قطر میں اتوار کو فٹ بال کے ورلڈ کپ 2022 کے آغاز پر میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایکواڈور نے قطر کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز سے اب تک ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلے میں قطر وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو میزبان ہو کر اپنا پہلا میچ ہار گیا ہے۔ایکواڈور کے اینر ویلنشیا نے میچ کے پہلے ہاف میں دو گول کیے جو آخر تک برابر نہ کیے جا سکے۔ قطر میں شروع ہونے والے اس عالمی کپ کے مقابلے 18 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں