قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 12اگست کو طلب کر لیا گیا

مظفرآباد (دھرتی نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر سلطان محمود چوہدری نے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس12اگست2022ء بروز جُمعتہ المبارک بوقت10:00بجے دن بمقام بلاک12سول سیکرٹر یٹ مظفرآباد طلب کر لیا۔اس ضمن میں قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بغرض اطلاع عام جاری کر دیا گیا ہے۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں قانون سازی، توجہ دلاؤ نوٹسز، قراردادہا اور سوالات کے جوابات کارروائی کا حصہ ہونگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں