قتل کیس کا فیصلہ ،حکومتی وزیر کو سزا، عدالت سے گرفتار

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے قتل کے ایک پرانے مقدمہ میں 14 سال قید کی سزا سنا دی،فیصلہ آنے کے بعد ملک ظفر اقبال کوکمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔،مقدمہ کا فیصلہ 19 سال بعد جناب جسٹس سردار اعجاز اور جناب جسٹس خالد رشید چودھری نے سنایا۔جبکہ مقتول کی جانب سے ممتاز قانون دان چودھری الیاس ایڈوکیٹ نے عدالت میں مقدمہ لڑا۔ یہ واقعہ 19 سال قبل کوٹلی میں پیش آیا تھا۔ نوجوان امیر آصف شاہ کو قتل کیا گیا تھا۔اس مقدمہ میں مرکزی ملزم موجودہ وزیر ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر ملک ظفر اقبال ہی نامزد تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی اسمبلی کی رکنیت برقرار رہے گی یا کہ نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں