لینٹ افسران کی تاحیات مراعات پر پابندی عائد

مظفرآباد دھرتی نیوز) حکومت آزاد کشمیر نے سابق چیف سیکرٹریز اور آئی جیز آزاد کشمیر کو ملنے والی تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن ایک عدالتی فیصلے کے تناظر میں معطل کردیا ۔قبل ازیں حکومت آزاد کشمیر سابق لینٹ آفیسران کو تاحیات مراعات دے رہی تھی اور وقتا فوقتاً ان مراعات میں اضافہ بھی کیا جاتا رہا ۔ آزاد کشمیر کی ایک عدالت نے ایک مقدمہ میں ان لینٹ افسران کو تاحیات مراعات دینے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ اب حکومت آزاد کشمیر نے اسی فیصلے کے تناظر میں اس طرح کی مراعات دینے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں