متعدد سیکرٹری حکومت تبدیل، احسان خالد کیانی ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات

مظفراباد ( دھرتی نیوز)حکومت آزادکشمیر نے ہفتے کو بعض انتظامی امور کے باعث تین سیکرٹریز کے محکمے تبدیل کر دئیے .محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہفتے کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احسان خالد کیانی (بی 21) کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لگا دیا گیا جبکہ محمد اعجاز احمد خان سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تبدیل کر کے عشر زکوۃاور سماجی بہبود کا سیکرٹری لگا دیا گیا.سیکرٹری عشر زکوۃاور سماجی بہبود ارشاد احمد قریشی کو تبدیل کر کےسیکرٹری لاء ،پارلیمنٹری و انسانی حقوق تعینات کیا گیا ہے.نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ادریس عباسی سیکرٹری لاء ،پارلیمنٹری و انسانی حقوق کو سروسز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں