محکمہ ان لینڈ ریونیو نے مقررہ ہدف سے30کروڑ روپے زائد ریونیو حاصل کر لیا

راولاکوٹ(دھرتی نیوز )محکمہ ان لینڈ ریوینیو آزادکشمیر نے مالی سال 2021’2022کے اِنکم ٹیکس کے لیے حکومت کی طرف سے دئیے گے اہداف سے30کروڑ روپے زیادہ ریوینیو حاصل کیا حکومت کی طرف سے 22ارب60کروڑ کا ہدف دیا گیا جو جبکہ محکمہ ان لینڈ ریوینیو نے 22ارب90کروڑروپے جمع کیے،کمشنر ان لینڈ ریوینیو سردار ظفر محمود خان نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے مالی سال 22’2012 کے لیے دیئے گے ھدف سے تیس کروڑ روپے زیادہ ریوینیو سینئرحکام کے تعاون سے ممکن ہوا وزیر انلینڈ رینیو ماجد خان چیرمین سی بی آر فہیم عباسی اور سیکریٹری سی بی آر امجد پرویز کی رہنمائی اور دلچسپی سے یہ ہدف حاصل کیا جو کہ حساب فہمی کے بعد بڑھ کر 23ارب تک پہنچنے کے امکانات ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے آفیسر ان و عملے کی دن رات محنتوں سے محکمہ کامیابی کی طرف گامزن ہے، دریں اثناء محکمہ ان لینڈ ریونیو راولاکوٹ نے ریکوری مہم انکم ٹیکس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سردار تسلیم کی نگرانی میں ہمراہ سردار امجد، سردار سمیر صدیق، سردار اعجاز حسین محکمہ برقیات سے اکاؤنٹ منجمد کرتے ہوئے 0.5ملین روپے کی ریکوری کی،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں