مسئلہ کشمیر کو بیرون ممالک اجاگر کرنے کے لیےنئی ھکمت عملی اپنائی جائے گی،صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد: ۱۶ جولائی (دھرتی نیوز)مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سفارتی سطح پر جارہانہ حکمت عملی اختیار کرنے ضرورت ہے۔ نارویجن اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بیرون ملک آباد کشمیری لیڈرشپ کی مشاورت سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈائسپورہ کی خدمات اور صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کشمیری نارویجن کونسل کے سربراہ سردار علی شاہ نواز خان سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کیا۔ سردار علی شاہ نواز نے صدر آزادکشمیر کو ناروے اور یورپ میں کشمیر کے حوالے سے کشمیری سیکنڈے نیوین کونسل کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ چونکہ مقبوضہ کشمیر سے لیڈرشپ کا بیرونی دنیا سے رابط کٹ چکاے ہے لہٰذا اب بیرون ملک آباد کشمیریوں اور آزادکشمیر کی لیڈرشپ ہی مسئلہ اور بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا تک پہنچا سکتی ہے۔ علی شاہ نواز نے تجویز دی کہ صدر آزادکشمیر جلدیورپ اور امریکہ کا تفصیلی دورہ کریں اور کشمیری ڈائسپورہ کو متحرک کریں۔صدر آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیح مسئلہ کا حل ہے ۔ اس حوالے سے وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کوشش کریں گے کہ ایک تاریخی مظاہرے کا نیویارک میں اہتمام کیا جاسکے۔ صدر نے کشمیری سکینڈے نیوین کونسل کی طرف سے مسئلہ کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ صدر بیرسٹر سلطان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورت حال کو سخت کشیدہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک سنجیدہ اور حل طلب تنازعہ ہے۔یہ دوایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایسا مسئلہ ہے جو کسی بھی وقت خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتاہے۔کشمیر کا شمار ان خطوں میں ہوتاہے جہاں ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی سنگین تانے کھڑے ہے۔یہ صورت حال عالمی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مغربی اقوام کو جاندار کردار ادا کرنا چاہیے۔ ناروے کو یورپی یونین، امریکہ اور دیگر ممالک کے اشتراک سے اقوام متحدہ اور بین الااقوامی فورمزپر انسانی حقوق کی پامالیاں روکنےاور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی کوشسیں کا سرگرم حصہ ہونا چاہیے۔سردار علی شاہ شاہ نواز نے کہا کہ کشمیری سیکنڈے نیوین کونسل گزشتہ ستائس برسوں سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششیں کررہی ہے اور اب اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور تاریخی قربانیاں دی ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب صرف ناروے ہی نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی اور کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں