مسٹ یونیورسٹی کے زیر التواء پروجیکٹس کو جلدی مکمل کریں،صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد(دھرتی نیوز)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیرریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیرریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کو ہدایت کی کہ مسٹ یونیورسٹی کے زیر التواء پروجیکٹس کو جلدی مکمل کریں .اس سلسلے میں ہم آپ کی پوری معاونت اور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈپروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کو مسٹ یونیورسٹی کی اعلیٰ رینکنگ پر دوبارہ مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے اس معیار کو برقرار رکھا جائے گا اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ مجھے خود بھی میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آکر خاصا اطمینان ہوا تھا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار اطمینان بخش ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیرریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کی درخواست پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عنقریب یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلا کر یونیورسٹی کے زیر التواء مسائل اور معاملات کو یکسو کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں