مظفرآباد،اتفاقیہ گولی چلنے سے کم سن بچی اور والدہ زخمی

مظفرآباد (دھرتی نیوز) سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کے حقیقی بھائی محمد ناصر کی اہلیہ اور پانچ سالہ بچی اتفاقیہ پستول کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ہیں.خاندانی ذرائع کے مطابق یہ فیملی ذاتی گاڑی پر راولپنڈی جا رہی تھی کہ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے کم سن بچے نے گاڑی کے ڈیش بورڈ میں پڑے پستول کو ہاتھ میں لے لیا .ڈارئیور نے بچے کے ہاتھ سے پستول لے لیا اور میگزین نکال کر واپس بچے کو دے دیا.اس دوران بچے نے فائر کر دیا جس کی وجہ سے پستول کی نالی میں موجود گولی پانچ سالہ بچی کے کان کے قریب لگنے کے بعد والدہ کی ٹانگ میں لگی جنہیں سی ایم ایچ مظفراباد منتقل کیا گیا.ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے دماغ کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس کی جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جبکہ بچی کی والدہ کی جان خطرے سے باہر ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں