مظفرآباد ،ٹریفک حادثے میں 6افراد جاں بحق

مظفرآباد (دھرتی نیوز)راولپنڈی سے مظفرآباد کے نواحی علاقہ مشٹمبہ آنے والی ایک مسافر کوچ رحیم کوٹ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 6افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گے۔پولیس کے ذرائع کے مطابق یہ مسافر کوچ جس میں 12افراد سوار تھے رات کو راولپنڈی سے روانہ ہو کر یہاں پہنچی تھی کہ رحیم کوٹ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پھسل کر کھائی میں گر گئ۔حادثے میں زخمی ہونے والے 6 مسافروں میں سے دو حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں