مظفرآباد میں آزادجموں وکشمیر انوسٹیمنٹ کانفرنس 2022کا انعقاد،سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزادجموں وکشمیر انوسٹیمنٹ کانفرنس 2022کا انعقاد، محکمہ انڈسٹریز،لیبرو قدرتی وسائل کے زیر اہتمام صدر ایف سی سی آئی ڈاکٹر خرم طارق اور چیئرمین لائل وارئیرز تاثیر اکرم رانا کی قیادت میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور لائل واریئر کے وفد کی انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت۔ اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات و آئی محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری انڈسٹریزومعدنی وسائل وجاہت رشید بیگ، سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب، ڈائریکٹر جنرل سیاحت تہذیب النساء، لوکل گورنمنٹ بورڈ سے صاحبزادہ ذوالفقار عالم، ڈائریکٹر یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خواجہ انصر یاسین، کنزویٹر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سید گل حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان، ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے، ڈائریکٹر ٹیوٹا انعم عباسی،، راجہ وسیم افضل، خواجہ محمد اویس نے اپنے اپنے محکمہ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر وزیر صنعت و حرفت محمد مقبول گجر، سیکرٹری صاحبان حکومت، فیصل آباد چیمبر آف کامرس، لائل وارئیرز کے وفد کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آ ف انوسٹمنٹ آزادکشمیر چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے بھی شرکت کی۔ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں سیاحت، معدنی وسائل، ہائیڈل پاور کے سیکٹرز قابل ذکر ہیں۔ آزادکشمیر سیاسی معاشی اور معاشرتی لحاظ سے سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جہاں دنیا کا بہترین روبی، خوبصورت سیاحتی مقام، بہترین سڑکات کا انفراسٹرکچرموجود ہے۔ہم نے ترقیاتی بجٹ کا 42فیصد سڑکات پر خرچ کیا ہے تاکہ رسل ورسائل کی بہترین سہولیات میسر ہوں۔ یہاں آپ کو دور دراز علاقوں میں بھی بجلی اور رسل و رسائل کی سہولت میسر ہے۔ حکومت آزادکشمیر نے اپنے لوگوں کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔ آزادکشمیر پاکستان کی پہلی ڈیفنس لائن ہے جس کی حفاظت کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ مل کرکر رہے ہیں اور ہمیں مل کر اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں کے لوگوں میں انوسٹمنٹ کو پوٹینشل موجود ہے۔ حکومت آزادکشمیر یہاں انوسٹمنٹ کرنے والوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اور انڈسٹریل سیکٹر میں بہترین مواقع فراہم کرے گا اس حوالہ سے قانون سازی بھی کر رہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر سکیں۔ بینک آف آزادجموں وکشمیر کی تقریبا 80کے قریب برانچز دور دراز علاقوں میں کھولی گئی ہیں اور عالمی معیار کے مطابق سافٹ ویئر کی تیاری کر رہے ہیں اور اسلامک بینکنگ بھی شروع کر رہے ہیں جو کہ انوسٹرز کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ 2005کے زلزلہ نےزآزادکشمیر کو تہہ و بالا کردیا تھا لیکن یہ خطہ ان قدرتی آفات سے گزرکر دوبارہ سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔وزیر صنعت و حرفت چوہدری مقبول گجر نے بزنس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر سرمایہ کاروں کی سہولیات کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سات انڈسٹریل سٹیٹ آزادکشمیرمیں موجود ہیں جس میں ہر طرح کی انڈسٹری کی گنجائش موجود ہے۔ چوہدری مقبول گجر نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ چیئرمین لائل وارئیر تاثیر اکرم رانا نے آخر میں وفد اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے ہمارا گہراتعلق ہے۔ کشمیرسے ہمارا رشتہ روح کی حد تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو معاشی طورپر مستحکم کر نے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سرمایہ کاری کے لیے موزوں جگہ ہے۔انشااللہ آزادخطہ کو معاشی طور پر مضبوط اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ اس موقع پرسیکرٹری صنعت و حرفت وجاہت رشید بیگ نے محکمہ صنعت و حرفت کے حوالہ سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ اگر آزادکشمیر میں انوسٹمنٹ کی جا ئے تو یہ ایک ماڈل سٹیٹ بن سکتا ہے۔ آزادکشمیر میں پائیدار ترقی کے انڈیکیٹڑز نیشنل لیول پر سب سے زیادہ ہیں، یہاں شرح خواندگی پاکستان کے تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔آئی ٹی کے شعبہ میں سالانہ 3800گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں۔ اور 60فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ یہاں پرائیویٹ انوسٹمنٹ کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو کام کے مواقع فراہم کر سکیں۔ آئی ٹی کے شعبہ کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر بازار پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت یہاں کی ثقافتی مصنوعات کو دنیا بھر میں فروخت کیا جائے گا، کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء، دور دراز علاقوں میں 24گھنٹے صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے 13ٹیلی میڈیسن سنٹرز کا قیام، پے پرو کے ذریعے ڈیجیٹل پیمنٹ،اور ای فیسلیٹیشن سنٹرحکومت آزادکشمیر کے ڈیجیٹل گورننس کے حوالہ سے بہترین اقدامات ہیں۔ ڈی جی ٹورازم محترمہ تہذیب النساء نے بھی اپنے شعبہ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت آزادکشمیر کا بہت بڑا پوٹینشل ہے جس میں تاریخی، مذہبی،ایڈونچر، اور واٹر ٹورازم سر فہرست ہیں۔ 6فیصد لوگوں کو روزگار سیاحت سے وابستہ ہے اور ابھی تک 70لاکھ سیاحوں نے آزادکشمیر کو دیکھا۔ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی، خوبصورت وادیاں،پہاڑ،جھیلیں اور سیاحت کے حوالہ سے زمین کی موجودگی اسے انوسٹرز کے لیے ایک بہترین جگہ بناتی ہے۔ حکومت آزادکشمیر کی سرپرستی میں آزادکشمیر کو بہترین سیاحتی مقام بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے ایئر سروس کا آغاز، ایکوٹورازم اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں