مظفراباد،عدالتی حکم پر آلودگی پھلانے والے کریشر پلانٹ بند

مظفرآباد (دھرتی نیوز)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل بینچ نے دارالحکومت مظفرآباد میں کامسر کے مقام پر واقع کریش پلانٹوں سے پھیلنے والی آلودگی اور بیماریوں سے متعلق مقدمہ عنوانی اتفاق سٹون کریشرز بنام انور عباسی وغیرہ میں سماعت کی۔بینچ میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے ہمراہ سینئر جسٹس خواجہ محمد نسیم، جسٹس رضا علی خان اور ایڈھاک جسٹس محمد یونس طاہر شامل تھے۔دوران سماعت مقدمہ خاتون رکن اسمبلی نے ایک درخواست پیش کرتے ہوے موقف اختیار کیا کہ دھنی مائی صاحبہ کی عوام کریش پلاٹوں سے پھیلنے والی آلودگی سے براہ راست متاثرہو رہے ہیں۔گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے علاوہ شہری سانس کی مختلف بیماریوں کا شکارہو رہے ہیں۔ کامسر میں بھاری مشینری اور بارود کے دھماکوں کی وجہ سے بچے اور معمر افراد کے علاوہ کمزور دل افراد ساری رات نہیں سو پاتے۔علاوہ ازیں کیوں کہ یہ کریش پلانٹ سڑک کے ساتھ متصل ہیں اس لیے مین نیلم شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔سپریم کورٹ نے ڈائریکر جنرل محکمہ ماحولیات اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو طلب کرتے ہوے حکم دیا کہ آلودگی اور بیماریاں پھیلانے والے یہ کریش پلانٹ فوری طور بند کیے جائیں۔عدالتی حکم کی تعمیل میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے فوری ایکشن لیتے ہوے کامسر کے مقام پر چلنے والے تمام کریش پلانٹ بند کر دئیے اور عدالتی وقت کے اختتام سے قبل تعمیلی رپورٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں پیش کر ا دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں