ملک کے اکثر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان کے شہریوں اسلام آباد، راولپنڈی اور ازاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔جس کی گہرائی زیر زمین 150 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6.3 تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمالی اور بالائی علاقوں تک ممکنہ طور پر جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں