ممنوعہ فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس

اسلام آباد (دھرتی نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی سے متعلق ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین و سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پر غیر ملکی فنڈز لینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ یہ فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا، جسے منگل کو سنایا گیا ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے کہ کیوں نہ یہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں۔ کیس کے فیصلے کے وقت اہم مقامات پر پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے علاوہ نیپرا بلڈنگ، نادرا چوک اور سرینہ چوک کو بھی خاردار تاروں سے بند کیا گیا ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ اور ایمبولینس سروس کو بھی موقع پر موجود رہنے کا کہا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں