موسم سرما ، سیاحوں کے لیے انتباہ جاری

مظفرآباد(پی آئی ڈی)
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزادکشمیر نے موسم سرما کے لیے سیاحوں / مسافروں کے لیے رہنما اصول جاری کیے ہیں جس کے مطابق مسافر/سیاح حضرات اپنی مطلوبہ منزل کی جانب سفر کرنے سے قبل موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو باقاعدگی سےNDMA/SDMA کی ویب پورٹل اور سوشل میڈیا ہینڈلز (ٹویٹر اور انسٹاگرام) پرچیک کریں، خصوصی انتباہات کے لئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ٹوریسٹ پولیس سے بھی مشورہ کریں، روانگی سے قبل محکمہ شاہرات / کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)سے ان کی ویب سائٹ پر سڑک کی حالت کے بارے میں دریافت کر لیں، سفر کی بنیادی ضروریات (پینے کا صاف پانی، خشک کھانا) ساتھ لے کر جائیں۔ جو کم از کم 24 گھنٹے کی مدت کے لیے تمام ساتھی مسافروں کی بنیادی ضروریات کے لیے کافی ہو، بیمار مسافران روزانہ کے استعمال کی ادویات ساتھ رکھیں، برفانی علاقہ جات میں ٹائر چین اپنے ہمراہ رکھیں۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر اس کو آسانی سے استعمال میں لایا جا سکے،محفوظ سفر کے لئے محکمہ شاہرات اور ٹریفک پولیس/ٹوریسٹ پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری شدہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،سفر کے دوران حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکینک سے گاڑی کی مناسب چیکنگ اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ مکینک کے مشورے کے مطابق اضافی ٹائر ز(ہوا سے بھر اہوا)، ریڈی ایٹر کے سیال اور چکنا کرنے والے مادے بھی ساتھ رکھیں،تمام مسافراپنے ہمراہ گرم کپڑے لازمی رکھیں۔ تاکہ سرد موسم میں کام آ سکیں،ائیرکنڈیشنگ والی گاڑیوں میں تازہ ہوا کی سرکولیشن کے لئے شیشہ تھوڑاسا کھلا رکھیں،سفر پر نکلنے سے پہلے رہائش کا مناسب بندوبست پہلے سے کریں اور گیسٹ ہاؤسز میں کمروں کی بکنگ یقینی بنائیں،سفر پر روانگی سے پہلے متعلقہ علاقے کی صورتحال، اس علاقے پرموجودہ موسم کے اثرات اور سڑک کی حالت کے بارے میں تسلی کر لیں،ٹریفک جام سے بچنے کے لئے رش والے اوقات کا خیال رکھیں۔رات کے وقت پہاڑی علاقوں میں غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔مقامی انتظامیہ/ہوٹل انتظامیہ کے لئے ہدایات کی ہیں کہ قدرتی آفا ت سے متاثرہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ/ہوٹل انتظامیہ / ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی مددسے نگرانی کا طریقہ کار بہتر کریں۔لوکل کمیونٹی کی مدد سے خطرناک مقامات کی نشاندہی کریں۔ تاکہ کسی بھی متوقع آفت سے نبرد آزما ہوا جا سکے۔مختلف علاقہ جات میں ممکنہ خطرات اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آگاہی مہم تیار کریں۔محکمہ شاہرات اوردیگر ماتحت محکمہ جات سے ساتھ مل کر ممکنہ خطرناک علاقہ جات میں مشینری تیار رکھیں۔قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لئے مقامی انتظامیہ اضافی وسائل کا جائزہ لے اورفوری منصوبہ بندی کرے۔ادویات اور ان سے متعلقہ سامان اور آلات کو مختلف علاقوں کی ضرورت کے مطابق مناسب مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں۔اور زیادہ متوقع متاثرہ علاقوں کو فوقیت دیں۔برف ہٹانے،شاہرات کی بحالی اور متوقع متاثرین کے لئے اشیائے خوردونوش کا پہلے سے مناسب انتظام کریں۔ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لئے سہولتی مراکز کو فعال کریں۔جہاں سیاحوں کی زیادہ آمدورفت ہو وہاں برف ہٹانے اور ٹریفک کے انتظام کے بارے میں مناسب منصوبہ بندی کریں۔ہنگامی صورت حال میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سہولت کے لیے مقامی ہوٹل اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔سڑک کی بندش کے ممکنہ خطرات اور مسافروں کی راہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس/ٹوریسٹ پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ مسافروں اور سیاحوں کو خطرے سے دوچار مقامات پر لاحق خطرات کے بارے میں پیشگی خبردار کیا جائے۔ضلعی سطح پر صورتحال کی نگرانی کے لئے ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال رکھا جائے۔
٭٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں