میرپور ، زلزلے کے شدید جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس

میرپور (دھرتی نیوز) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گے ۔ زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 بتائی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز جہلم جب کہ گہرائی 10کلومیٹرز تھی۔جہلم کے قرب وجوار علاقوں کے علاؤہ میرپور آزاد کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گے جہاں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تین سال پہلے بھی اس علاقے میں زلزلہ آیا تھا جس سے چالیس کے قریب شہری جاں بحق ہو گے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں