میرپور میں جشن بہاراں میلے کا آغاز ،مختلف مقابلہ جات کا اہتمام

میرپور(پی آئی ڈی)میرپور میں شاندارجشن بہاراں میلے کا آغاز ہوگیا، 5روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کا افتتاح وزیرفیزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ چوہدری یاسرسلطان نے میرپوراسٹیڈیم میں کیا،فضا میں غبارے چھوڑے گئے،رنگ رنگ فیسٹیول میں شرکاء خوشی سے جھوم اٹھے۔میرپور میں فیسٹیول کے انعقاد پرصدرریاست بیرسڑسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم سردارتنویرالیاس کاخصوصی شکریہ ادا کیاگیا۔کامیاب میلے کے انعقاد پر مہمان خصوصی نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا،آزادکشمیرکی تینوں ڈویژنز میں جشن بہاراں فیسٹیول کروانے کا اعلان کیاگیاجشن بہاراں فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پرسیکرٹری سپورٹس چوہدری محمدرقیب خان،کمشنرچوہدری شوکت علی،ڈی جی سپورٹس مہربان رشیدچوہدری،ڈپٹی کمشنرچوہدری امجد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر خان ان کے ہمراہ تھے۔ فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلہ جات،ہارس اینڈ کیٹل شو،کبڈی،نیزہ بازی،چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگرکرنے،فوڈسٹالز سمیت دیگرتفریحی پروگرامز پیش کیے گئے،بینائی،قوت سماعت سے محروم خصوصی طلباء کی متاثر کن پرفارمنس پرحاضرین نے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔میرپوراسٹیڈیم میں فیسٹیول کانظارہ کرنے والوں کے لئے داخلہ فری کیاگیاہے،افتتاحی تقریب میں گورنمنٹ وپرائیویٹ سکولز کے طلباء کی شاندار پرفارمنس اورٹیبلو شو پیش کیے گئے،سیف الملوک،کلام اقبال،ملی نغمے،کلام سائیں ظہور پیش کیاگیا،مہمان خصوصی نے کرکٹ میچ کاافتتاحی سٹروک لگایا۔آزادکشمیر کے وزیر فیز یکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے جشن بہاراں میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ میرپور میں جشن بہاراں میلے کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی کاوشوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔جشن بہاراں کے اصل ہیروز و طلبا ء طالبا ت ہیں جو قوت سماعت اور بینائی سے محروم ہیں تاہم انھوں نے میلے کو چار چاند لگا دیے ہیں۔اس طرح کے میلے ہر سال ہونے چاہیے۔مظفرآباد میں کامیاب KPLکے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن میں جشن بہاراں کے میلہ جات ہوں گے۔آج کی اس تقریب میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سپورٹس، گورنمنٹ پرائیویٹ سکولز کے طلبا و طالبات،اساتذہ کرام سمیت ہر اس فرد کی کارکردگی کو سراہتا ہوں جس نے میلے کو کامیاب بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کیں۔ جشن بہاراں فیسٹول سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔صحت مند معاشرے کا وجود ریاستی ترقی میں ضروری ہے۔
آزادکشمیر کے سیکرٹری سپورٹس چوہدری محمد رقیب خان نے کہا کہ جشن بہاراں کے فیسٹول پر وہ حکومت آزادکشمیر کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مہمان خصوصی وزیر فیز یکل پلاننگ و ہاوسنگ چوہدری یاسر سلطان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے اپنی شرکت سے میلہ میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔اس طرح کے میلے ہماری ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی نے تمام محکمہ جات اور منتظمین کو سراہا،انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کے لئے ایسے فیسٹیول قابل ستائش ہیں،فیسٹیول کے پہلے روز ننھے طلباء کے کراٹے،مارشل آرٹ کرکٹ میچ،رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے ہوئے،کشمیرانسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے خصوصی طلباء کی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لئے۔پاکستانی و کشمیری ترانہ پیش،پائلٹ ہائی سکول کے طلباء نے بینڈ بجا کر سلامی دی،فیسٹیول میں سیکرٹری سپورٹس چوہدری محمدرقیب،کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی،ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری منشاء،ڈی جی سپورٹس مہربان رشید،چیئرمین مین ضلع کونسل نویداخترگوگا،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرخالدقیوم بٹ،صابر شاہ صدرچیمبر,میئر،ڈپٹی مئیر،بلدیاتی نمائندگان، افسران پولیس،محکمہ تعلیم،وکلا،صحافیوں،این جی اوز نمائندگان،مرد وخواتین نے شرکت کی،شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا،میرپور انتظامیہ کو اچھے انتظامات پر شرکاء نے سراہا فیسٹیول کے لیے ٹریفک انتظامات،پولیس تعینات رہی،کھلاڑیوں منتظمین کوشیلڈزدی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادرخان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمدیاسین نے بطور میزبان فرائض سرانجام دیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں