نوٹیفکیشن جعلی، آج سرکاری ادارے اور اسکول کھلے رہیں گے ، محکمہ اطلاعات

مظفرآباد(دھرتی نیوز)محکمہ اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج 11 فروری کو آزاد جموں کشمیر میں عام تعطیل کے حوالے سے جو نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کیا جا رہا ہے وہ جعلی ہے اور اسے جعل سازی سے تیار کیا گیا ہے ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پہلے ایک دفعہ 11 فروری کو آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا لیکن رواں سال ایسا نہیں کیا گیا تاہم کسی شہری نے جعلی نوٹیفکیشن تیار کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جس سے چھٹی کا گمان پیدا ہوا تاہم رات گے محکمہ اطلاعات نے اسے جعلی قرار دیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں