نو منتخب بلدیاتی نمائندگان آج حلف اٹھائیں گے، تیاریاں مکمل

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پونچھ کے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی تقریب حلف برداری آج راولاکوٹ میں ہو گی، ممبران ضلع کونسل و میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کا حلف آڈیٹوریم ڈسڑکٹ کمپلیکس راولاکوٹ دن گیارہ بجے ہو گا تحصیل راولاکوٹ کے جملہ ممبران یونین کونسلزو ٹاؤن کمیٹی کھائیگلہ کا حلف دن ایک بجے آڈیٹوریم ڈسڑکٹ کمپلیکس راولاکوٹ میں ممبران یونین کونسل تھوراڑ کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تھوراڑ دن گیارہ بجے لیا جائے گا ممبران یونین کونسل و میونسپل کمیٹی سب ڈویژن ہجیرہ کا عبداللہ میرج حال ہجیرہ میں دن گیارہ بجے ہو گا اور ممبران یونین کونسل و ٹاؤن عباسپور کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباس پور میں دن گیارہ بجے ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں