نو منتخب کونسلرز کی حلف برداری کی تقریب ،فوکل پرسن نامزد

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) نومنتخب ڈسڑکٹ کونسلرز ، ممبران میونسپل کارپوریشن ، ممبران یونین کونسل ممبران میونسپل کمیٹی ممبران ٹاؤن کمیٹی ضلع پونچھ کے حلف کا شیڈول جاری کر دیا گیا نومنتخب عہدیداروں کا حلف دس تاریخ کو ہو گا ترجمان انتظامیہ ضلع پونچھ کے مطابق ممبران ضلع کونسل و میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کا حلف آڈیٹوریم ڈسڑکٹ کمپلیکس راولاکوٹ دن گیارہ بجے ہو گا ممبران یونین کونسل و ٹاؤن کمیٹی کھائیگہ کا حلف دن ایک بجے آڈیٹوریم ڈسڑکٹ کمپلیکس راولاکوٹ میں ممبران یونین کونسل تھوراڑ کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تھوراڑ دن گیارہ بجے لیا جائے گا ممبران یونین کونسل و میونسپل کمیٹی سب ڈویژن ہجیرہ کا عبداللہ میرج حال ہجیرہ میں دن گیارہ بجے ہو گا اور ممبران یونین کونسل و ٹاؤن عباسپور کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباس پور میں دن گیارہ بجے ہو گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں