نیلم،پنجگراں تھانے کی حدود میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ،دولہن جاں بحق ،دولہا سمیت تین زخمی

نیلم (دھرتی نیوز)نیلم ویلی کے نواحی گاوں باٹا سے واپس مظفرآباد جانے والی باراتیوں کی ایک کار نوسیری کے قریب تھانہ پنجگراں کی حدود میں دریا میں ڈوب گئی جس سے دلہن جاں بحق ہو گئی جبکہ دولہا سمیت تین زخمیوں کو ریسکیو کر کے سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی نیلم ساجد عمران کے مطابق دولہا دولہن سمیت پانچ افراد جن میں بچے شامل تھے اس کار میں سوار تھے جن میں سے دولہن جاں بحق ہو گئی۔دولہا سمیت تین زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد کی کی تعداد کا تعین ابھی مشکل ہے اس لیے مزید ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں