وزیراعظم آزادحکومت سے عالمی سطؑح کے مشنز کے وفد کی ملاقات

مظفرآباد(پی آئی ڈی،دھرتی نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسیف اور گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمونائزیشن-GAVI مشن کے وفد کی ملاقات۔ وزیر اعظم سردار تنویرا لیاس نے آزاد جموں و کشمیر میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عالمی اداروں کے کردار کو سراہا۔ وفد میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر پلیتھا مہیپا، سینئر کنٹری منیجرGAVIکیری گین، ہیڈ فنانشل مینجرڈیوڈ پاول،، مسٹر ماریو جمنیز، پروگرام منیجر، نائب نمائندہ یونیسیف ڈاکٹرانوسہ، سینئر امیونائزیشن منیجر ڈاکٹر یاسمین، ڈاکٹر صوفیہ یونس، ڈی جی ایف ڈی آئی، مصوراحمدو دیگرشامل تھے۔ اس موقع پر وزیرصحت آزادکشمیر ڈاکٹر نثار ابدالی، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر ایس ڈی ایم اے چوہدری محمد اکبر ابراہیم، وزیر خوراک علی شان سونی، سیکرٹری صحت میجر جنرل احسن الطاف ستی، چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو فہیم احمد خان، ڈی جی ہیلتھ، ڈائریکٹرای پی آئی ودیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون پر اقوام متحدہ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبے میں عالمی اداروں کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔ خطے کی شرح خواندگی 77 فیصد ہے اور صحت کے اشارے بھی قومی سطح کے مقابلے میں ہم بہتر ہیں۔ حکومت مستقبل میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مزید مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی خواہاں ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے کئی آفات کا سامنا کیا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی مسلسل چیلنجز کا سامنا رہاہے۔ لائن آف کنٹرول کے لیے آپ کی خصوصی توجہ اور طبی سامان کی فراہمی پر WHOکے شکرگزار ہیں۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے” کو حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نے کہاکہ AJK ملک کا سب سے ترقی یافتہ خطہ ہے۔حکومت آزاد جموں و کشمیر نے پائیدار ترقیاتی اہدافSDGs پر بہترین پیش رفت کی ہے۔انہوں نے شاندار مہمان نوازی پر وزیر اعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں