وزیر اعظم کے خلاف توئین آنیز پوسٹ شئیر کرنے پر محکمہ برقیات کا ملازم گرفتار

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ پولیس نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک توہین آمیز پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں محکمہ برقیات راولاکوٹ میں‌تعینات ایک غیر جریدہ ملازم طالب بشیر کو گرفتار کر لیا.طالب بشیراآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا )ضلع پونچھ کا جنرل سیکرٹری بھی ہے. طالب بشیر کے خلاف درج ایف آئی ار میں موقف اپنایا گیا ہے کہ8 جولائی کو ایک فیس بک آئی ڈی سے وزیراعظم تنویر الیاس کے خلاف ہتک پوسٹ وائرل کی گئیں جسے طالب بشیر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ سے شئیر کیا. سوشل میڈیا کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے جو ریاست کے خلاف یا شخصیات کے خلاف غیر مناسب اور توہین اآمیز پوسٹیں شئیر کرتے ہیں.ڈی ایس پی ہیڈکواٹر طارق محمود نے طالب بشیر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ انہیں جمعہ اور ہفتے کی رات گھر سے گرفتار کیا گیا ہے.

Attachments area

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں