وزیر حکومت چوہدری مقبول گجر کو وزارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیر حکومت چوہدری مقبول گجر کو وزارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا۔ چوہدری مقبول گجر کو کوڈ آف کنڈکٹ،پارٹی پالیسی اور رولز آف بزنس کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر کابینہ سے برطرف کیا گیا،چوہدری مقبول گجر کو پارٹی قیادت اور حکومت کی طرف سے بار ہا وارننگ د ی گئی لیکن اس کے باوجود وہ خلاف ضابطہ کاروائیوں سے باز نہ آئے جس پر آج انہیں کابینہ سے فارغ کر دیا گیا۔اس حوالہ سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں