ٹیلیفون کال ،سپریم کورٹ نےوزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی کونوٹس جاری کر دیا

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر حکومت کے وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی کو انکے غیر مناسب اور غیر زمہ دارانہ روئیے پر سپریم کورٹ میرپور سرکٹ میں طلب کرلیا گیا.چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان ن کی جانب سے جاری نوٹس میں وزیر قانون کو جمعہ 12اگست کو طلب کیا گیا ہے.عدالتی ذرائع کے مطابق وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی نے چیف جسٹس کو اپنے پرسنل سیکرٹری کے ذریعے اسوقت کال کی تھی جب چیف جسٹس سابق چیف جسٹس اعظم خان کی ہمشیرہ کی فاتحہ کے لیے انکے گاوں گئے ہوئے تھے .وزیر قانون نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے سیکرٹریز کا اجلاس بلانے کے لئے کہا تھا جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں ہے.نہ ہی وزیرقانون انھیں ذاتی حیثیت میں کال کرکے اس طرح کی بات کر سکتے تھے .چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اس معاملہ پر آزاد کشمیر ججز کونسل کا ایک اجلاس طلب کی اور اجلاس میں وزیر قانون کے اس رویے کو زیر بحث لایا گیا.ججز کونسل میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ وزیر قانون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے.تاکہ وزیر قانون وضاحت کریں کہ انھوں نے کس حیثیت اور دائرہ کار میں چیف جسٹس سے سیکرٹریز کی میٹنگ بلانے کا کہا .جمعہ کے روزوزیر قانون عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کریں گے کہ انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے فون پر اس طرح بات کیوں کی چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو بھی 12اگست کو طلب کر لیا گیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں