پارٹی چھوڑنے والے کونسلرز کو سیٹ بھی چھوڑنی ہو گی ،پی ٹی آئی

مظفرآباد (دھرتی نیوز )گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے کونسلرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ لوکل باڈیز ایکٹ کے مطابق کوئی بھی منتخب نمائندہ اگر پارٹی چھوڑتا ہے یا پارٹی پالیسی اور ڈسپلن سے منحرف ہوتا ہے تو اسے اپنی سیٹ سے ڈی سیٹ کروایا جائے گا۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال میں تمام منتخب نمائندوں پر آئینی و سیاسی اور اخلاقی زمہ داری عائد ہوتی کے وہ اپنی پارٹی کےساتھ کھڑے ہوں۔
بالخصوص وسطی باغ کے ضمنی انتخابات میں تمام ممبران ضلع کونسل اور وارڈ کونسلر پارٹی کے نامزد امیدوار کیساتھ کھڑے ہوں اور بھرپور الیکشن کیمپین چلائیں۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے باغ سے پی ٹی آئی کی کسان کے لیے مختص سیٹ سے کامیاب امیدوار نے پارٹی تبدیل کر ایک دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں