پانچ اگست، یوم استحصال کے انتظامات کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

مظفرآباد(پی آئی ڈی) پانچ اگست یوم استحصال کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آزادکشمیر کے سیکرٹری اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ غلام بشیر مغل، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن کمیشن اعجاز احمد لون، سیکرٹری ہائرایجوکیشن خالد محمود مرزا، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی ڈاکٹر خالد رفیق، ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد سجاد خان،ایس ایس پی ٹریفک پولیس راجہ اکمل خان ودیگرمتعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم استحصال کے موقع پر صبح 09بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی اور سائرن بجائے جائیں گے۔ اس دوران آزادکشمیر بھر میں ٹریفک ایک منٹ کے لیے رک جائے گی۔ یوم استحصال کے حوالہ سے دارلحکومت سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دارلحکومت مظفرآباد میں اولڈ سیکرٹریٹ سے اقوام متحدہ کے مبصر کے آفس تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر ایک موثر مہم چلائی جائیگی جبکہ تمام شہروں میں پینا فلیکس، بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے جائیں گے جن میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا جائے گا اور اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر حل کروانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔ بڑے شہروں میں نصب سکرینوں پر ہندوستان کے پانچ اگست2019کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے حوالہ سے خصوصی ڈاکومنٹریز دکھائی جائیں گی۔آزادجموں وکشمیر ٹیلی ویژن اور ریڈیوپر یوم استحصال کے حوالہ سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز علی خان نے یوم استحصال کے حوالہ سے تمام محکمہ جات باہمی کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں