پاچھیوٹ طالبہ کیس، گرفتار ملزم کے خلاف ایک اور پرچہ درج، تفتیشی آفیسر بھی گرفتار

پاچھیوٹ طالبہ کیس، گرفتار ملزم کے خلاف ایک اور پرچہ درج، تفتیشی آفیسر بھی گرفتار
راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پاچھیوٹ کے گاؤں نیلیاں میں 03 دن قبل ایک طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ اس واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم جو کہ پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا تھا دوبارہ گرفتاری کے بعد اس کے خلاف ایک نیا پرچہ درج کیا گیا ہے جس میں اس پر الزام ہیکہ وہ پولیس کی حراست سے ہتھکڑی سمیت فرار ہوا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے مذکورہ تفتیشی محمد رحمت جو کہ تھوراڑ تھانہ میں تعینات تھا اور ملزم بھاگنے سے پہلے اسی کی حراست میں تھا کے خلاف بھی پرچہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاران کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ طالبہ ابھی تک ہسپتال میں ہے اور میڈیکل رپورٹ میں بھی کسی بھی قسم کی زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔ خیال ہیکہ پولیس آئندہ دودنوں میں چالان عدالت میں پیش کر دے گی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو اس کے گھر کے قریب اس وجہ سے لے جایا گیا تھا کہ ملزم کے جو بیانات تھے اس میں کس قدر صداقت ہیکہ وہ گھر سے کس وقت روانہ ہوا اور کن لوگوں نے اسے جاتے ہوئے دیکھا۔ اس حوالہ سے اس کی والدہ اور دیگر گھر کے افراد سے بھی بیانات لینے مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ گورنمنٹ ڈگری کالج تھوراڑ کی طالبہ ہے اور معمول کے مطابق وہ شفٹ کی گاڑی سے کالج جاتی تھی تاہم وقوعہ والے دن وہ لفٹ لے کر کالج جارہی تھی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں