پاکستان کے لیے 8ارب ڈالر سے زائدامدادکے اعلانات

جنیوا، اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ اسلامی ڈویلپمنٹ بنک گروپ کی طرف سے 4.2 ارب ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے کہ ورلڈ بنک کی طرف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کوششوں کے نتیجے میں سیلاب متاثرین کیلئے 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ پر جنیوا میں موجود ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں رنگ لے آئیں، وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومتی وفد کی بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ جینیوا میں منعقدہ کانفرنس میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی پکار پر بڑھ چڑھ کر امداد کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی ڈویلپمنٹ بنک گروپ کی طرف سے 4.2 ارب ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے کہ ورلڈ بنک کی طرف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کوششوں کے نتیجے میں سیلاب متاثرین کیلئے 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ دوسری جانب سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت دار سیلاب متاثرین کے لئے جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس میں مثالی جذبہ دکھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر اسلامی ترقیاتی بینک نے 3 سال میں 4.2 ارب ڈالر جبکہ ورلڈ بینک، ایشیا ریجن کے نائب صدر مارٹن ریزر نے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔،پاکستان اوریورپی یونین نے ماحول دوست توانائی اورجامع اقتصادی نمو کیلئے 87 ملین یوروکے تین معاہدوں پردستخط کردئیے۔وزارت اقتصادی امورکی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت اقتصادی امورکے سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز اورپاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹررائنا کیونکا نے معاہدوں پردستخط کئے۔معاہدوں کے تحت خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں زراعت کی ویلیوچین کی ترقی، ماحول دوست توانائی اورہنرمندافرادی قوت کوفروغ دیا جائیگا۔تینوں منصوبے سیلاب کے بعد تعمیرنواوربحالی کے منصوبوں میں یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کی معاونت کاحصہ ہیں۔یورپی یونین کی سفیرنے کہاکہ پاکستان اپنی نوجوان آبادی اورقدرتی وسائل کی وجہ سے وسیع استعداد کاحامل ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں سے زراعت کے ویلیوچین کوترقی دینے، ماحول دوست توانائی اورنوجوانوں کوروزگارکے مواقع فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ان منصوبوں سے سیلاب کے بعد پاکستان میں تعمیرنواوربحالی کی کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں