پلندری،یوم تاسیس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

پلندری (دھرتی نیوز)آزاد کشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس کو سدھنوتی میں بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، انجمن تاجران، وکلاء صحافی حضرات نے شرکت کی.
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 اکتوبر ہمارا قومی دن ہے جس دن آزادکشمیر حکومت کی بنیاد رکھی گئی تھی. اس دن منعقدہ تقاریب میں تمام شہری شامل ہو کر ملی بیداری کا ثبوت دیں. جبکہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اس دن ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا جائے گا جس میں بھرپور شرکت کی ضرورت ہے .24 اکتوبر یوم تاسیس کو دن کا آغاز ضلع بھر کی مساجد میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی، پاکستان کی بقا و سالمیت تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا. ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پلندری میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پلندری کمیونٹی ہال میں صبح 10 بجے منعقد کی جائے گی.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر حکومت کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کو انتہائی جوش و جذبہ و عقیدت و احترام سے منایا جائے گا. اس سلسلہ میں ضلع بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی. تعلیمی اداروں میں اس دن کی مناسبت سے پروگرامات منعقد ہوں گے ضلع کی دیگر تحصیل ہا میں بھی 24 اکتوبر کے سلسلہ میں تقریبات منعقد ہوں گی اور پرچم کشائی کی جاے گی. اجلاس میں یوم تاسیس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں