پلندری، آزاد پتن ڈیم کی تعمیر اور متاثرین کے معاملات کو یکسو کرنے کے لیے اہم اجلاس

پلندری(پی آئی ڈی) آزاد پتن ڈیم کی تعمیر اور متاثرین کے معاملات کو فوری حل کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان منعقد ہوا.اجلاس میں آفیسر مال سدھنوتی، اسسٹنٹ کمشنر منگ سردار ازکار حسین سمیت تحصیل انتظامیہ کے آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی.اجلاس میں بتایا گیا کیا کہ آزاد پتن ڈیم کی تعمیر میں متاثر ہونے والے لوگوں کے تمام معاملات کے حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں. جن افراد کی ملکیتی اور شاملات زمین ڈیم کی زد میں آئی ہے اور ابھی تک ان کو اس کا معاوضہ نہیں ملا ان کی مسلیں فوری طور پراسیس کی جائیں گی تاکہ معاوضہ کی ادائیگی جلد از جلد ممکن ہو سکے
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کے لیے دوسری جگہ پر بنائی جانے والی کالونی کے لیے نقشہ جات کی تیاری بھی فوری طور پر مکمل کریں.ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے کہا کہ وہاں پر بسنے والے افراد نے ایک قومی کاز کے لیے اپنی زمینیں دینے کا فیصلہ کیا اور اپنے ملک کے لیے اپنے گھر بار کو چھوڑا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایسے تمام افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کی زمہ داری ہے جو ادا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں