پلندری ، خاتون گہری کھائی میں گر کر زخمی

پلندری( پی آئی ڈی )ریسکیو 1122 پلندری اور راولاکوٹ کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کے پٹھان پہاڑی (بھتیاہ) کے قریب ایک عورت گہری کھائی میں گر گی یے جس پر ریسکیو 1122 پلندری نے فوری رسپانس کیا۔موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کی اہلکاروں نے سڑک سے تقریباً آدھا کلو میٹر نیچے کھائی میں گری عورت جو کے شدید زخمی تھیں فرسٹ ایڈ کر کے پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے شدید دشوار راستے سے سڑک تک لایا بعدازن معلوم ہوا کے یہ عورت پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ۔پاکستان ٹی وی اور ریڈیو قاری سید صداقت علی کی بیوی ہیں جو کے پلندری کیڈٹ کالج سے واپس اسلام آباد جارہے تھے, زخمی خاتون کو کہوٹہ شفٹ کر دیا گیا، خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے جس پر قاری سید صداقت علی صاحب نے شام کو ریسکیو،1122 ،انتظامیہ ،پولس اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں