پنجاب کے بعض وزراء کے محکمے تبدیل کر دئیے گے

لاہور(دھرتی نیوز)پنجاب کے صوبائی حکومت کے متعدد وزراء کے محکمے تبدیل کر دئیے گئے ۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے کر انہیں پارلیمانی امور اور ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ۔ اس طرح خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس وزیر قانون کا قلمدان موجود رہے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا قلمدان واپس لے کر کابینہ میں نئے شامل ہونے والے ڈاکٹر اختر ملک کو سونپ دیا گیا ہے ۔راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لے کر معاون خصوصی ارسلان خالد کو محکمے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، راجہ یاسر ہمایوں کے پاس ہائر ایجوکیشن کی وزارت رہے گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے واپس لئے گئے محکمہ پراسیکیوشن کی وزارت کا قلمدان مصدق عباسی کو سونپ دیا گیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں