پونچھ میڈیکل کالج کی سال چہارم کی طالبہ لاپتہ،تلاش جاری

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ میں سال چہارم کی ایک ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ گذشتہ جمعہ کی رات سے لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے.کالج انتظامیہ کے مطابق مذکورہ طالبہ جس کا تعلق مظفراباد سے ہے جمعہ کو دیگر ساتھی طالبات کے ساتھ شیخ زید بن النہیان ہسپتال راولاکوٹ میں ڈیوٹی پر گئی ،معمول کے مطابق اسے رات دس بجےسے قبل واپس ہاسٹل میں آ جانا چائیے تھا ،ہاسٹل کالج کیمپس کے اندر ہی واقع ہے.دس بجے جب ہاسٹل وارڈن نے دوبارہ حاضری لگائی تو اسے غیر حاضر پایا.ہاسٹل وارڈن نے جب ساتھی طالبات سے پوچھ کچھ کی تو ایک طالبہ نے بتایا کہ وہ اس بات کا اظہار کر رہی تھی کہ وہ ہفتے کے آخر پر گھر جائے گی.ہاسٹل وارڈن نے اس کے گھر فون کر کے ورثاء سے دریافت کیا تو پتہ چلا کہ وہ گھر نہیں گئی ہے.ورثاء رات گے راولاکوٹ پہنچے لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا،مقامی تھانے میں بھی اس حوالے سے رپورٹ کی گئی ہے،پولیس کی تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالبہ کے فون نمبر بند ہیں لیکن وہ فون لوکیشن معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں .پولیس نے ہاسٹل وارڈن سمیت اس کی ساتھی طالبات سے معلوما ت حاصل کی ہے .انہیں امید ہے کہ پیر تک وہ طالبہ کی لوکیشن معلوم کر سکیں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں