پونچھ میڈیکل کالج کی لاپتہ طالبہ ساتھی سمیت راولپنڈی سے برآمد

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ میں زیر تعلیم سال چہارم کی طالبہ جو گذشتہ جمعہ سے لا پتہ تھی پولیس نے صوابی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان ندیم شاہ کے ہمراہ راولپنڈی سے گرفتار ک لیا.دنوں کو راولاکو ٹ تھانے میں پہنچا دیا جہاں اس واقعہ کی پہلے سے رپورٹ درج تھی.لاپتہ ہونے والی اس طالبہ کا تعلق مظفراباد سے تھا اور وہ فائنل ائیرمیں ہونے کی وجہ سے شیخ زید بن النہیان ہسپتال میں ٹرینگ پر تھی.کالج ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح وہ دیگر طالبات کے ہمراہ ہسپتال جانے کے لیے ہاسٹل سے آئی لیکن ہسپتال میں نہیں گئی اور اپنی ساتھی طالبات سے مختلف وجوہات بیان کرتی رہی اور رات کو راولاکوٹ میں ہی کسی طالبہ کے گھر جانے کا پروگرام بتایا تاہم اس کی ساتھی طالبات کو جب شک گذرہ کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے تو انہوں نے مظفراباد اس کے گھر فون کر ے تفصیل بتا دی کہ وہ ہاسٹل میں نہیں ہے لیکن اس بات کو ہاسٹل وارڈن سے چھپائے رکھا.ہاسٹل وارڈن نے رات 9 بجے جب حاضری لگائی تو پتہ چلا کہ وہ ہاسٹل میں نہیں ہے .ہاسٹل وارڈن نے بھی اس کے گھر فون کر کے دریافت کیا.اسی اثناء میں مظفراباد سے اس کے بھائی بھی راولاکوٹ پہنچ گے اور ابتدائی معلومات کے بعد مقامی تھانے میں رپورٹ درج کروائی .پولیس نے مختلف طالبات اور ہاسٹل وارڈن کے بیانات لینے کے بعد فون نمبر ٹریس کیے ،لاپتہ طالبہ کی کال ہسٹری لی تو پولیسس نے پہلے صوابی سے بلال شاہ نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس سے تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ لا پتہ طالبہ اسلام آباد میں بلال شاہ کے بھائی ندیم شاہ کے پاس ہے،پولیس نے ندیم شاہ اور مذکورہ طالبہ کو گرفتار کر کے راولاکوٹ منتقل کر دیا ہے.طالبہ کو وویمن تھانہ راولاکوٹ میں رکھا گیاہے.پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے.ادھر کالج انتظامیہ نے نے بھی اپنی ایک انکوائری رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ اھکام کو بھیج دی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں