پونچھ ڈویژن میں پہیہ جام و شٹرڈاون ہڑتال،آمدورفت معطل

راولاکوٹ،کھائیگلہ،تھوراڑ،ہجیرہ،بلوچ (دھرتی نیوز) آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ کی اپیل پر پونچھ ڈویژن میں ہفتے کو پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال رہی، پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال کا یہ تسلسل گذشتہ 8 دنوں سے راولاکوٹ سمیت دیگر شہروں میں عوامی مطالبات خاص کر مجوزہ پندرویں ترمیم،ٹورازم اتھارٹی کا قیام شامل تھاکو حل کرنے کے لیے دئیے جانے والے دھرنوں کو منظم کرنا تھا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری شٹرداون ہڑتال تھی۔ہفتے کو یہ ہڑتال آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ کی اپیل پر کی گئی لیکن اسے ٹرانسپورٹروں کی مختلف تنظیموں اور تاجران کی تنظیموں کی حمایت حاصل تھی۔بظاہر ہڑتال پر امن رہی لیکن کئی شاہرات پر پتھر اور درخت کا ٹ کر راستہ بند کیا گیا۔اسکولوں میں غیر اعلانیہ چھٹی کر دی گئی جبکہ دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری کم رہی۔مختلف نوجوانوں نے صبح سویرے کی اکثر شاہرات پر پتھر پھنک دئیے جس کی وجہ سے پرائیویٹ گا ڑیاں سڑک پر آہی نہ سکیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ چل سکی،پلندری،تراڑکھل،میں بھی ہڑتال رہی،باغ میں جزوی ہڑتال رہی تاہم دھیرکوٹ میں سڑک آمدورفت کے لیے بند رہی۔حویلی میں بھی ہڑتال رہی تاہم مصافات میں گاڑیاں چلتی رہیں۔دریں اثناء ہڑتال کے دوران مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گے،احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور جملہ مطالبات پورے کرنے اور گرفتار اسیران کو غیر مشروط رہا کرنے کا مطالبہ کی گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ نے ہمارے ساتھ یہ طے کیا تھا کہ جبراًکوئی دکان بند کروائی جائے گی نہ ہی سڑک بند کی جائے گی لیکن اس کے برعکس مختلف شاہرا ت پر پتھر رکھ کر اور کئی جہگوں پر درخت کاٹ کر سڑک بند کی گئی جس سے پرائیویٹ گاڑیوں بھی نہ چل سکیں۔دریں اثناء حکومتی ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا آج اتوار کو راولاکوٹ آنے کا امکان ہے اور خیال ہے کہ کمیٹی آج فورم کی تشکیل کردہ کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ کی اپیل پر کھائی گلہ میں تاریخ سازپہیہ جام ٗ شٹرڈاؤن ٗٹرانسپورٹران ٗ تاجران ٗ سول سوسائٹی ٗ طلبہ تنظیمیں تقسیم کشمیر ٗ ٹورازم ایکٹ کے خلاف ٗ اسیران کی رہائی ٗ بجلی پر بے جا ٹیکسز کے خلاف یک آواز ٗ تفصیلات کے مطابق پورے آزاد کشمیر کی طرح کھائی گلہ ٗ نامنوٹہ ٗ چھوٹا گلہ ٗ بنجونسہ ٗ کہوکوٹ ٗ علی سوجل ٗکھوڑی چنہ ٗ نور کوٹ ٗ بن بیک ٗ شہید گلہ ٗ اور دیگر مقامات پر تاریخ ساز پہیہ جام ٗشٹرڈاؤن کیا گیا۔ پورا دن نہ تو کوئی شٹر کھل سکا اور نہ ہی پہیہ چل سکا۔ ٗ تمام شہر اور سڑکیں ویران اور سنسان رہے۔ اس تاریخ ساز ہڑتال نے ثابت کر دیا کہ اہلیان کھائی گلہ نے آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور یہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ آج کی ہڑتال نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ بلا تخصیص نظریات ٗ یک زبان ہو کر تقسیم کشمیر کے خلاف متحد ہیں۔ بعدازاں مختلف سیاسی و طلباء تنظیموں نے ایک ریلی نکالی جس نے پورے شہر کا چکر لگایا اور مین میلاد چوک میں جمع ہو کر پندرویں آئینی ترمیم ٗ ٹورازم ایکٹ اور اسیران کی رہائی کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ اگر اُس نے آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کیا تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں