پونچھ ڈویژن میں یکم مارچ سے مردم شُماری شروع

راولاکوٹ (پی آئی ڈی)کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری محمد فرید نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں. مردم شماری کے لیے تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کیے جائیں . پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کیے جائیں . انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے شمارکندگان تک ٹیبلٹ کی فراہمی کو 24 فروری سے قبل مکمل کیا جائے. انہوں نے متعلقین کو ہدایت کی کہ دوران مردم شماری سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں. کمشنر پونچھ ڈویژن اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران آفیسران سے گفتگو کر رہے تھے . اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ بدرمنیر جبکہ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان، ڈپٹی کمشنر باغ حمید کیانی، ڈپٹی کمشنر حویلی سمیت چاروں اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بذریعہ ویڈیو لنک اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ ڈویژن سعداللہ خان، مہتمم لوکل گورنمنٹ آصف کیانی، افواج پاکستان کے نمائندوں، نادرا حکام اور ادارہ شماریات کے نمایندہ نے اجلاس میں شرکت کی.
چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں اپنے اپنے اضلاع میں مردم شماری کے لیے کیے جانے والے انتظامات اور مسائل بارے کمشنر پونچھ کو آگاہ کیا جبکہ مردم شماری کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور افواج پاکستان کے نمائندوں نے بریف کیا.
کمشنر پونچھ چوہدری محمد فرید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے مختلف اضلاع کے مسائل کو حل کر لیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ تمام متعلقین آپس میں لیزان سے کام کر یں تاکہ مردم شماری کے قومی فریضہ کی تکمیل کی جا سکے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں