پٹرول پمپوں کی ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا گیا،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے حکومت پاکستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پیر سے ملک بھر سمیت آزادکشمیر میں تیل کی بندش سے متعلق ہونے والی ہڑتال موخر کر دی گئی.اس طرح آزاد کشمیر میں بھی آج پٹرول پمپوں کی بندش کا جو اعلان کیا گیا تھا وہ واپس لے لیا گیا،آزادکشمیر پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سردار شازیب شبیر نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اس لیے آج پٹرول پمپ بند نہیں‌ہوں ہوں گے.تیل کی سپلائی حسب معمول جاری رہے گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں