پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا اجلاس ، عمران خان کے استقبال کی حکمت عملی طے

مظفرآباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیرصدارت 29 ستمبر کو مظفر آباد میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے جلسہ عام کے حوالے سے پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزرائے حکومت خواجہ فاروق احمد، عبدالماجد خان ،چوہدری محمد رشید، چوہدری اکبر ابراہیم، ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ ممبر اسمبلی و چیئر پرسن ویمن ونگ پروفیسرتقدیس گیلانی،سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، نائب صدر میر عتیق الرحمان، جنرل سیکرٹری و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد اسرائیل، سابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر، مرکزی رہنما میجر خرم حمید خان روکھڑی، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان راجہ سبیل ریاض، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وارث گیلانی، رہنما تحریک انصاف عامر رفیق، شمائلہ حیدر سمیت تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں کی شرکت کی۔اجلاس میں 29 ستمبر کو مظفرآباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے تاریخی استقبال اور جلسہ عام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تاریخی جلسہ عام کے لیے اھم ٹاسک سونپے گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں