پی پی پی آزاد کشمیر کی 9 ممبران اسمبلی نواب شاہ سے”تعزیت“ کے بغیر لوٹ گے

نواب شاہ(دھرتی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت سابق صدرآصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے لیے نواب شاہ آمد ہوئی لیکن بدقسمتی سے سابق صدرآصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور سمیت خاندان کے کسی فرد نے تعزیت قبول نہیں کی۔پی پی پی آزاد کشمیر کے یہ ممبران اسمبلی بجٹ اجلاس چھوڑ کر آئے لیکن’ زرداری ہاؤس نواب شاہ میں کئی گھنٹے انتظار کے بعد بغیر چائے پیئے ساتھ واپس چلے گے۔ان ممبران اسمبلی میں ‘ اپوزیشن لیڈر چوہدری’ لطیف اکبر’ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین سمیت 9ممبر قانون ساز اسمبلی اور پی پی AJK سندھ کے کچھ رہنما سابق صدر شامل تھے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کی والدہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کا انتقال ہوا تھا ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی شخصیات اور کارکنوں نے نواب شاہ زرداری ہاؤس جا کر تعزیت کی تھی’پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے بھی با جماعت تعزیت کا پروگرام بنایا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر’ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی زیر قیادت جس میں ممبر قانون ساز اسمبلی و نائب صدر پی پی آزاد کشمیر میاں وحید ممبران قانون ساز اسمبلی بادل نقوی’ قاسم مجید’ جاوید ایوب’ نبیلہ ایوب’ جاوید بڈھوانی’ عامر غفار لون او دیگر شامل تھے اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں سے وہ پیپلز پارٹی سندھ زون کی قیادت کے ہمراہ نواب شاہ پہنچے لیکن انہیں اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ زرداری ہاؤس نواب شاہ میں کئی گھنٹے انتظار میں بیٹھے رہے کہ آصف زرداری یا فریال تالپور ان سے تعزیت وصول کریں لیکن طویل انتظار کے بعد اندر سے کسی درباری کے ذریعے ان تک پیغام پہنچایا گیا کہ زرداری صاحب اور میڈم فریال تالپور صاحبہ آرام فرما رہے ہیں اور آپ لوگ واپس چلے جائیں۔’ ذرائع کے مطابق جس وقت تعزیت نہ لینے کا پیغام دیا گیا اس وقت یہ لوگ چائے پی رہے تھے لیکن حکم سنتے ہی چائے کے کپ چھوڑ کر انتہائی شرمندگی کے ساتھ زرداری ہاؤس سے باہر چلے گئے او رکراچی کیلئے رخت سفر باندھ لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ٹاپ لیڈر شپ کے ساتھ توہین آمیز رویئے کے تاثرات چہروں پر نمایاں تھے۔ دوران سفر وہ سکتے میں رہے کہ ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ کیوں رکھا گیا’ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دو ممبران سردار یعقوب خان اور فیصل راٹھور کے علاوہ تمام ممبران قانون ساز اسمبلی انتہائی اہمیت کے حامل بجٹ سیشن کو چھوڑ کر اپنے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور سے تعزیت کیلئے نواب شاہ پہنچے تھے جبکہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نواب شاہ سے کراچی بلاول ہاؤس پہنچے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں